دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تازہ حملہ
کرتے ہوئے آج کہا کہ نوٹ کی منسوخی کا فیصلہ واپس نہ لینے کے مرکز کے فیصلے
سے پتہ لگتا ہے کہ مودی حکومت عوام سے مکمل طور کٹ چکی ہے۔مسٹر کیجریوال
نے ٹویٹ کر کے کہا مجھے اس بات سے دکھ ہوا کہ وزیر
خزانہ ارون جیٹلی نے نوٹ کی منسوخی کا فیصلہ واپس لینے پر غور کرنے یا اس
کا جائزہ لینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔مودی حکومت عوام سے مکمل طور پر کٹ چکی ہے اور بہت ہی بے حس ہو چکی ہے۔